• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی مقامات کی اصل حالت میں بحالی انتظامیہ کی اولین ترجیح ، ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور کے تاریخی تشخص کی بحالی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل راوی میں واقع تاریخی ʼکامران بارہ دریʼ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسے جون 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تاریخی مقامات کی اصل حالت میں بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ دورے کے دوران چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی اور محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کامران بارہ دری کی بحالی کا منصوبہ واسا اور پی ایچ اے کے تعاون سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
لاہور سے مزید