لاہور(شوبز رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں معرکہ حق کی مناسبت سے پُروقار ادبی وثقافتی تقریبات کا انعقاد آج مورخہ 13مئی 2026بروز بدھ کو ہوگا۔جس میں مقابلہ مصوری بعنوان”معرکہ حق“ پر فن پاروں کی نمائش سہ پہر 5بجے ہوگی۔مقابلہ جیتنے والوں آرٹسٹ کو 50ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔میوزک پرفارمنس میں گلوکار شام7بجے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔نامور گلوکار حامد علی خان، عمران شوکت، اُستاد عبد الرؤف، ایمان علی، چاند خان، نایاب علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے