• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق ،ن لیگ لائرز فورم کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ن لیگ لائرز فورم کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ایم این اے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد نے شرکت کی جبکہ کیک کٹنگ تقریب میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تنویر اعوان اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک خالد سمیت دیگر ن لیگ لائرز فورم کے ممبر وکلاء بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
لاہور سے مزید