لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور میں ریونیو معاملات میں شفافیت لانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی، جہاں ریونیو سے متعلق مختلف نوعیت کے 30 اہم کیسز کی سماعت کی گئی۔