لاہور(خبرنگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِ اہتمام ارفع ٹاور میں گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت عالمی سطح کی آئی ٹی سرٹیفکیشنز کامیابی سے حاصل کرنے والے نوجوانو ں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ چوہدری احمد اسلام اور دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔