کوئٹہ : دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

January 20, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو مطلع ابرآلود جبکہ کوئٹہ ،پشین ، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ،بارکھان، کو ہلو،نوکنڈی، دالبندین اور زیارت میں بارش اور برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت5، بارکھان 6 ،دالبندین10، گوادر16، قلات4، خضدار5، لسبیلہ7، نوکنڈی9، سبی6،تربت15، ژوب5اور زیارت میں 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔