خضر رسول ڈڈلی میں وفات پا گئے

January 21, 2022

ڈڈلی (پ ر) ڈڈلی کے نوجوان خضر رسول 36سال کی عمر میں دل کے دورہ کےسبب وفات پاگئے۔ جامع مسجد کوئنس کراس ڈڈلی میں ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور مسجد کے قریبی قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی، جنازہ میں حاجی اللہ دتہ، محمد یونس، محمد یوسف، ذوالفقار قریشی، ظفر اسلام، کونسلر شوکت، حاجی محمد اکرم جنجوعہ، حاجی ظفر اقبال جنجوعہ، ندیم قیصر راجہ، ڈاکٹر راجہ منیر، عابد محمود، آصف زرگر، محمد عمر، دلپذیر احمد، نصیر الاسلام، امجد محمود، قاری محمد یونس، مولانا حبیب اللہ اثری، نبیل شبیر راجہ، اسلام یوسف، عبدالوکیل، اکرام ظفر، عبدالمجیب جنجوعہ، خلیل جلیل، محمد ایاز جنجوعہ، شعیب ساگر، نمبردار عبدالمتین، شوکت جنجوعہ، نعمان اقبال اور دیگر اقارب و احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولانا اثری نے جنازہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔