ناسا کے پاس خلا نوردوں کی مطلوبہ تعد اد دستیاب نہیں

January 21, 2022

نیویارک (نیوز ڈیسک) ناسا نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل کے خلائی مشنز کیلئے اُس کے پاس خلا نوردوں کی مطلوبہ تعداد دستیاب نہیں ہے۔ ناسا کے آفس آف انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق، خلا نوردوں کی کور سے 2022ء اور 2023ء میں ریٹائر ہونے والے افسران کی تعداد زیادہ ہے۔