سپریم کورٹ، پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

January 21, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے عام انتخاب2013میں سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل غیر موثر ہونے کی بناء پر خارج کردی ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے اسی نوعیت کے ایک دوسرے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔