سپر لیگ سیون کیلئے قلندرز، یونائیٹڈ اور کنگز بایو ببل میں داخل

January 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کیلئے فرنچائز ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں داخل ہونا شروع ہوگئیں ہیں، تمام فرنچائز کے غیرملکی کھلاڑی جمعے سے کراچی پہنچنے لگے ۔کھلاڑیوں کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے تمام مقامات اور کمروں میں سینٹائزر اسپرے کردیا گیا ہے، اس دوران کھلاڑیوں کا کوروناٹیسٹ کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔ پی ایس ایل سیون کی تمام فرنچائز ٹیموں کو پیر 24 جنوری سے نیٹ پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ ٹیموں کے لئے پورا ہوٹل بک کرایا گیا ہے، ہوٹل کے عملے کو گھر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جب تک فرنچائز ٹیمیں بائیو سیکیور ببل میں رہیں گی سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی ہوٹل میں ہی قیام کرے گا اور مقررہ تاریخ تک اسٹاف کو بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔