حیدرآباد (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز نے بدھ کے روز پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت کو 24رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کے ناقابل شکست 102رنز کی اننگز کی بدولت تین وکٹوں پر 247رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نو وکٹوں پر223رنز ہی بنا سکی۔ سنجو سیمسن نے56، تلک ورما نے43اور نتیش کمار ریڈی نے41رنز بنائے۔ کیمو پال نے41رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 19ویں اوور میں تین وکٹیں لے کر بھارتی اننگز سمیٹ دی۔