• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ کرکٹ، ایم آئی ٹی سلوشنز 130 رنز آگے، کے آر ایل کی جیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں اسلام آباد میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے ایس بی پی کے خلاف 130 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ایس بی پی کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایس بی پی کے رمیز عزیز نے 84 اور علی شان نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ خالد عثمان نے 70 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایم آئی ٹی سلوشنز نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 98 رنز بنالیے۔ ادھر راولپنڈی میں کے آر ایل نے 224 رنز کا ہدف چار وکٹ پر حاصل کرکے سرکاری ٹی وی کوہرادیا۔ افتخار احمد 76 اور عمران رفیق 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ثاقب خان نے 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شیخوپورہ میں غنی کی ٹیم نے کنگز مین اکیڈمی کے خلاف پہلے روز چار وکٹوں پر 273 رنز بنالیے۔ ہاشم ابراہیم 132 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ملک عبد الرافع نے 50 اور محسن ریاض نے 46 رنز بنائے۔ لاہور میں او جی ڈی سی ایل نے ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلے روز پانچ وکٹوں پر 239 رنز بنالیے۔ علی زریاب نے 120 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد سرور آفریدی 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسپورٹس سے مزید