کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز میں صاحبزادہ فرحان نے بطور پر کپتان محاذ سنبھالا اور سیریزمیں تین ففٹیوں کی مدد سے 238 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے ابھیشیک شرما کا افغانستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 229 رنز ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کے فخرزمان تین میچوں میں55 رنز بناسکے۔ محمد عمران رندھاوا نے تین میچوں میں چھ وکٹ حاصل کئے۔ تیسرے میں عرفات منہاس کو شاداب خان کی جگہ موقع ملا انہوں نے20 گیندوں پر34 ناٹ آئوٹ دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے بنائے میں عرفات اور صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ساتویں وکٹ کی ریکارڈ 66 رنز کی شراکت قائم کی۔ آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا کہ ہوم کرائوڈ کے سامنے کھیل کر اچھا لگتا ہے۔