کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹارز اور اسٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کی۔ مومنہ ریاست کی شاندار بولنگ کی بدولت اسٹارز نے اِنونسیبلز کو 48 رنز سے ہرا دیا۔ مومنہ ریاست نے ایک رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ سمینہ آفتاب نے اسٹارز کی جانب سے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاطمہ ثنا نے ناقابلِ شکست 73 رنزبنائے ۔ اسٹرائیکرز نے کانکررز کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ فاطمہ ثنا نے 48 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ سیدہ معصومہ زہرا نے اسٹرائیکرز کی جانب سے 18 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔