کراچی(اسٹاف رپورٹر) رمیز ابراہیم نے مسٹر امریکا چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا،وہ مسٹر امریکا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے۔ انہوں اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔