کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا پہلا نمبر ہے ، پاکستان کے محمد عباس دو درجے ترقی کے بعد14ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹی 20 بیٹرزرینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن پہلے، ابھیشک شرما دوسرے اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی بولروں میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن ہے ۔ پاکستان کے سلمان مرزا 9درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبرپر آگئے۔