• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس پالیسی، سندھ اولمپکس نے تجاویز بھیج دیں

کراچی (نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے صوبائی اسپورٹس پالیسی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھیج دیں۔ ذرائع کے مطابق حکام نے محکمہ کھیل کو کھیلوں کی ترقی میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا ہے اورکہا ہے کہ سالانہ گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے ایسوسی ایشنوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر محکمہ کھیل نے متوازی ایسوسی ایشنز ختم کرنے اوراصل صورتحال جاننے کیلئے فیڈریشنوں سے رابطہ کیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق گرانٹ کے حوالے سے جلد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
اسپورٹس سے مزید