بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کی شادی ملتوی ہوگئی؟

January 22, 2022

بھارتی اداکارہ مونی رائے کی شادی کورونا وبا کے مثبت کیسز میں تیزی کے باعث مشکل میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت میں اومی کرون کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث مونی رائے نے شادی ملتوی کردی ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مونی رائے رواں ماہ 27 جنوری کو اپنے قریبی دوست سورج نمبیار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ شادی کیلئے گوا میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل بک ہو چکا ہے اور مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مونی رائے کے ہونے والے شوہر ایک بینکر ہیں اور وہ دبئی میں مقیم ہیں تاہم شادی کیلئے وہ ان دنوں بھارت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق اب تک خود کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔