نیوزی لینڈ کا لاک ڈاؤن نہ لگانے کا اعلان

January 23, 2022

ویلنگٹن ( نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اومی کرون پھیلنے پر ملک میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے اومی کرون کے کیس مقامی طور پر سامنے آتے ہیں تو ملک بھر میں پابندیاں سخت کردی جائیں گی، لیکن لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت کنٹرول اور عوامی تعاون نے اومی کرون سے محفوظ رہنے میں مدد کی ہے۔