سندھ بھر میں 24 سے 30 جنوری تک پولیو مہم چلائی جائے گی

January 23, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں 24 جنوری سے 30جنوری2022 تک پولیو مہم چلائی جائے گی۔ یہ سال کی پہلی خصوصی پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے دوران سندھ کے 20 اضلاع میں تقریباً 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔