کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی امتیاز شیخ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ میں جاری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت سے فوری بات چیت کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہیں جبکہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش نے معمولات زندگی مفلوج کرکے رکھ دیے ہیں۔