کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے سرجانی ٹاؤن شپ اسکیم41 سیکٹر10 اور 13 میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات، سرکاری اراضی پر قبضوں اور دھوکہ دہی پر مبنی غیر قانونی مارکیٹنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا اور متعدد غیر قانونی ڈھانچوں، تجاوزات اور غیر مجاز تعمیرات کو مسمار کیا گیا، جبکہ سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی سائن بورڈز اور تشہیری مواد بھی ہٹایا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔