کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی پولیس نے گلی میں کھڑی خاتون سے نازیبا حرکت کرکے فرار ہونے والے ملزم محمد دانش ولد محمد ناصر کو گرفتار کر لیا ، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے داڑھی منڈوا کر حلیہ تبدیل کررکھا تھا ، پولیس کے مطابق خاتوں کے شوہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔