• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااثر افراد کی سرپرستی کے بغیر کسی منشیات فروش میں جرات نہیں ہوسکتی، علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک منشیات فروش کا رعب و دبدبہ دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ،یہ کیس میڈیا کی وجہ سے سامنے آگیا ورنہ شہر اورصوبے میں منشیات کس کی سرپرستی میں فروخت ہوتی ہے یہ بچہ بچہ جانتا ہے ، بااثر اور مقتدر افراد کی سرپرستی کے بغیر کسی منشیات فروش میں اتنی جرات نہیں ہو سکتی کہ وہ کھلم کھلا اپنی بدمعاشی کا اعلان کرے ، ڈر اس بات کا ہے کہ ماضی کے واقعات کی طرح اس واردات کا بھی تھوڑے دن تک چرچہ ہوگا اور پھر مخصوص کارروائی کے ذریعے معاملہ ختم جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید