• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو دوستوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق فیز ٹو ڈیفنس لائبریری کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان 20 سالہ حمزہ ولد شکیل اور 22 سالہ سمیر ولد اقبال جاں بحق ہوگئے ، لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں ،دونوں ڈیفنس پی اینڈ ٹی کالونی کے رہائشی اور آپس میں دوست ، قربانی کے جانور دیکھنے مویشی منڈی جا رہے تھے ،ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمے دار ڈرائیو اور ٹریلر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ملزم ڈرائیور کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا ، اسٹیل ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے سے متصل لنک روڈ ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، لاش چھیپا سردخانے منتقل کر دی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید