• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سیخ پاہوگئے،سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اورسڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں علاقہ مکینوں نے چوہدری فضل ا لہٰی روڈ 4Kچورنگی کے قریب آنے اور جانے والی دونوں سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ، گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک پولیس نے پھنسی گاڑیوں کو متبادل روٹس کی جانب موڑ کر ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش کی ، علاوہ ازیں کورنگی میں پانی بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے مین کورنگی 21ہزار روڈ کورنگی کراسنگ سی این چوک آنے اور جانے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لئےبند کردیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید