کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کو دیوار سے لگانے کے لیے ایک بار پھر سازشیں کی جا رہی ہیں، شر پسند عناصر اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے،سندھ حکومت کی نااہلی اور پولیس کی جانبداری نے صوبے کو جہنم بنا دیا ہے، پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو سنی تحریک کے سینیئر نائب صدر خالد قادری پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، 15دن گزرنے کے باوجود اب تک انتظامیہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی ۔