کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ نور حق میں امراء اضلاع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نااہلی، عوام دشمن فیصلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی نا اہلی ، بد انتظامی اور کرپشن کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں، اس موقع پر شہر کے تباہ حال انفرا اسٹرکچر ، پانی کی عدم فراہمی ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کے باعث پیدا شدہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اورسندھ حکومت و کے ایم سی کی نا اہلی و بد انتظامی ، اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل نہ کرنے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے بالخصوص پیٹرولیم لیوی کی نا جائز اور ظالمانہ وصولی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔