• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننس پر بات ہوتی ہے تو ترجمانوں کو پریشانی ہو جاتی ہے، علی خورشیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں گورننس کے شدید مسائل ہیں جب بات ہوتی ہے تو10 روپے کے ترجمانوں کو پریشانی ہو جاتی ہے ،سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی پامالی ہو رہی ،افسران کی تعیناتیوں کیلئے کروڑوں روپے لیے جاتے ہیں، انہوں نے سندھ حکومت پر بدترین طرز حکمرانی، کرپشن، پانی کے بحران، لوڈشیڈنگ، سولر منصوبوں میں بے ضابطگیوں اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کے الزامات عائد کیے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید