پی پی کا مسلم لیگ سے اتحاد غیر فطری ہے،پیر اعجاز محی الدین قادری

January 24, 2022

لوٹن ( نمائندہ جنگ ) سابق مرکزی سیکرٹری جنرل این ایس ایف، سابق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوٹلی اور پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل کے مجوزہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ غیر فطری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو یہ علم ہونا چاہیے تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وہی جماعت ہے جس کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بے نظیر بھٹو شہید تک مخالفت اور مخاصمت کا ایک طویل ریکارڈ رکھتی ہے ،ایسی جماعت کے ساتھ پی پی کا اتحاد غیر فطری اور کارکنوں کی دل آزاری کا باعث ہے۔