جیمز سٹون کمپلیکس تعمیر کیا جائے ،جیمالوجیکل ایسوسی ایشن

January 24, 2022

پشاور( وقائع نگار) جیمالوجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیئرمین شکیل وحیداللہ خان کی سربراہی میں ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری عبدالمالک سلمان نیازی زوہیب ایڈووکیٹ اور ای کامرس آن لائن جیمز سٹون کاروبار سے وابستہ وفد قاسم خان کی سربراہی میں موجود تھا وفد نے قیمتی پتھروں کے آن لائن اور مجموعی طور پر جیمز سٹون کاروبار کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان اس کاروبار سے منسلک ہیں اور پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے مختلف طریقے اپناکر انہیں تنگ کرکے بے روزگار کیا جارہا ہے۔وفد سے باتیں کرتے ہوئے شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ بہت جلد انکی مشکلات اور سفارشات حکومت کے سامنے رکھی جاینگی ممکن ہوا تو گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کی جائے گی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ حکومت کوقائل کرکے قیمتی پتھروں کے حوالے سے پشاورکی تاریخی اہمیت کوسامنے رکھتے ہوئے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب بین الاقوامی معیاراوربہترین ون ونڈوسہولیات سے آراستہ جیمز سٹون کمپلیکس تعمیر کیا جائے جہاں پاکستان کے اپنے معدنیات کوڈسپلے کرکے بین القوامی تاجروں کو لاکرنہ صرف اس کاروبارکودوبارہ زندہ کیاجاسکے بلکہ ٹورازم کو بھی ترقی دی جاسکیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس سیکٹر کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے سے پشاور میں کاروبار کے نئے ذرائع کھلنے میں مدد مل سکتی ہے ای کامرس کے ذریعے ہم بآسانی بین القوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرکے قیمتی زرمبادلہ ملک کودے سکتے ہیں یونیورسٹی لیول تک جیمالوجی کو بطور مضمون متعارف کرانے پر مقامی سطح پر بہترین جیمالوجسٹ پیدا کرکے اس سیکٹر کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچایا جاسکتا ہے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ ہم انشائاللہ حکومت کے شانہ بشانہ اس سیکٹر کو کامیاب بنائینگے ہم ملکر صوبے میں روزگار کے نئے ذرائع اورمواقع پیدا کرکے غربت میں کمی لاکر ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرکے صوبے کی تقدیر بدل دینگے۔