کرائے کے ترجمانوں نے جانے کی باتیں شروع کردیں، رانا ثناء

January 24, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں نے جانے کی باتیں شروع کر دیں ،ان کا واقعی جانے کا وقت ہو گیا ہے،باس اور چپڑاسی کہیں جانے اور نہ منہ دکھانے کے قابل رہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ باس اور چپڑاسی کہیں جانے اور نہ منہ دکھانے کے قابل رہے اگرعمران خان کہیں جا نہیں رہے تو پھر ہواکیوں نکلی ہوئی ہے؟ جس جماعت کا سیکرٹری اطلاعات جماعت کے سربراہ کو اور ٹیم کیلئے قابل اعتراض الفاظ ادا کرے انکی حقیقت ڈراموں سے نہیں بدلے گی ، بیانات کی آکسیجن اسے زندہ نہیں رکھ سکتی ،نیازی ڈرامہ کا دی اینڈ ہوچکا ہے۔