کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے ریفرنڈم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ (KPT )ورکرز یونین نے بھاری اکثریت سے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت یافتہ متحدہ ورکرز فرنٹ کو شکست دیدی۔ مبارکباد کے ایک مشترکہ پیغام میں پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی ڈویژن کے صدر محمد اسلم سموں اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ نے فاتح یونین کے صدر ارشد انور خان اور دیگر قائدین کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔