اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے سیاسی عزم، مضبوط ادارے اور مسلسل اقدامات ضروری ہیں، حکومتی ادارے، صوبائی حکام،سکول، سول سوسائٹی، مذہبی و سماجی رہنما اورخاندان اپنے بچوں کا تحفظ ایک مشترکہ قومی ذمہ داری بنائیں۔