گلیڈی ایٹرز اور زلمی کی پریکٹس، یونائیٹڈ نے سیشن منسوخ کردیا

January 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پیر کو اچانک پریکٹس سیشن منسوخ کردیا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیشن کے لیے مکمل اسکواڈ دستیاب نہیں تھا ، ٹیم منگل سے پریکٹس شروع کرے گی۔ دریں اثنا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈ مور بھی پریکٹس میں شریک ہوئے۔ تین روزہ آئسولیشن اور دو کووڈ 19ٹیسٹ کلیئر کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی ٹریننگ میں موجود تھے۔ باقی ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز تین روزہ آئسولیشن کے بعد جوائن کریں گے۔ کوئٹہ کے بھی تمام کھلاڑی شریک نہیں ہوئے۔