• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے خلاف بدترین شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں مزید نیچے، چھٹی بار وائٹ واش

دبئی (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ نیچے نویں نمبر پر آگئی ۔ آسٹریلیا پہلے ، جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا 7 ویں، ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ انگلینڈ نے2022کےبعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف دوسری بار وائٹ واش (تین صفرسے) مکمل کیا۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران، دو یا اس سے زیادہ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش ہونے کا یہ چھٹا واقعہ تھا۔کوئی بیٹر سنچری نہ بناسکا۔پاکستان کی پہلی دو وکٹوں کیلئے شراکت کی اوسط 4.66 رہی۔ چھ اننگز کے دوران، انہوں نے اپنی ابتدائی دو وکٹوں کیلئے مجموعی طور پر صرف 56 رنز بنائے۔ کم از کم پانچ اننگز پر مشتمل کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ابتدائی دو وکٹوں کیلئے یہ بدترین اوسط ہے۔سیریز میں اولی رابنسن کی بولنگ اوسط 8.76 رہی، جو کسی سیریز میں 20 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرکے لیے چھٹی بہترین اوسط ہے۔برمنگھم میں پاکستان کی دوسری اننگز میں رضا اللہ نے 9 چھکے لگائے، جو ڈیبیو (پہلے ٹیسٹ) پر کسی بھی بیٹر کی جانب سے ایک اننگز میں لگائے گئے چھکوں کی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ ٹم ساؤتھی کے ریکارڈ کی برابری کی۔ رضا اللہ کے نو چھکے انگلینڈ میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے ٹیسٹ اننگز میں لگائے گئے سب سے زیادہ چھکوں (مشترکہ طور پر) میں شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید