کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا پہلا گروپ پیر کو جاپان روانہ ہوگا، خواتین کرکٹ ٹیم دبئی جبکہ ہاکی ٹیم کوریا سے منگل کو جاپان روانہ ہوگی، حکومت کی جانب سے مختصر دستے کو اسپانسرز کرنے کے باعث کئی کھیلوں کی فیڈریشنوں نے گیمز کیلئے بھاری رقم لی ہے جس میں ہوائی سفر اور رہائشی اخراجات بھی شامل ہیں، رقم دینے سے انکار پر ٹیبل ٹینس حور فواد کو دستے کا حصہ نہیں بنایا گیا، ذرائع کے مطابق کئی کھلاڑی ذاتی دس سے بارہ لاکھ روپے خرچ کرکے ملک کی نمائندگی کریں گے۔