پی سی بی نے سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں شاہد اسلم کا مرتب کردہ 19 کورسز، ایک ٹیوٹر ورکشاپ اور پہلی کوچنگ کانفرنس شامل ہے۔ لیول ون کورسز کی معیاد 5 سال مقرر کی گئی ہے، جو این سی اے کے بجائے 6 مختلف مقامات پر ہوں گے۔ ان میں خواتین کے لیے دو الگ کورسز اور اسکول کوچز کے لیے بھی ٹریننگ شامل ہے۔ ہائی پرفارمنس سینٹرز کے کوچز کو لیول تھری جبکہ ڈومیسٹک کوچز کو آئی ٹی اور بائیومکینکس کی ٹریننگ دی جائے گی۔