کراچی( اسٹاف رپورٹر) مینز جونئیر ایشیا کپ کے بر انز میڈل میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے رانا عبد السمیع نے دو جبکہ محمد شبیر اور رانا ولید نے ایک، ایک گول بنائے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم اور آفیشلز کو اس فتح پر مبارکباد دی ہے۔