ایف آئی اے کی پٹرولیم کمپنی کے خلاف تحقیقات جاری

January 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کی جانب سے ہیسکول پٹرولیم کمپنی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی آڈٹ رپورٹس کے ذریعے بینکوں سے بھاری قرضے لیے گئے،ہیسکول شیئر کو جعلی منافع ظاہر کر کے380روپے تک پہنچایا گیا ،شیئر کی مصنوعی بلندی ظاہر کرکے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈبو دیئے گئے۔ہیسکول کے شیئر جعلی منافع رپورٹس سامنے آنے کے بعد سات روپے پر آگئے تاہم کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جعلی منافع رپورٹس کو چیک تک نہیں کیا گیا ،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آڈیٹرز نے اپنی رپورٹس میں “سب اچھا ہے” دکھا کر بنکوں سے قرضے لیے۔۔ حیسکول پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ماضی کی سرگرمیوں پر ایف آئی اے سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ بورڈ اور مینجمنٹ کو الزامات سے الگ رکھا جائے۔