تمام ایس ایچ اوز 3سے 5بجے تک تھانے میں موجود رہیں، آئی جی اسلام آباد

January 25, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سوموار کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے، آئی جی نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کئے بذریعہ ٹیلی فون احکامات جاری کیے۔ آئی جی نے تمام ایس ایچ اوز کو 3 بجے سہ پہر سے شام5 بجے تک تھانے میں موجود رہنے اور عوامی شکایات سننے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں، ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انھوں نے زونل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے۔