راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹرین کی ٹکر لگنے سے30سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،ریسکیو 1122 کے مطابق چکلالہ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر افسوسناک حادثہ پیش آیا ،جہاں 30 سالہ عبدالشکور ولد محمد یعقوب ٹرین کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوگیا ، متوفی کا سر اور دایاں بازو دھڑ سے الگ ہو گئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کرریسکیو1122کی ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔