اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے نگرانی اور فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے سینئر افسران کے ہمراہ سیکٹر G-9اور شاہ اللہ دتہ میں واقع امام بارگاہوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجالس اور جلوسوں کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد نے تعینات نفری، داخلی و خارجی راستوںکا معائنہ کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور لائیو مانیٹرنگ سسٹم کے موثر استعمال کو مزید فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔