راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس صدر تا پاک سیکرٹریٹ آج منگل کی شام سات بجے بند کردی جائے گی۔قبل ازیں چھ بجے آئی جے پی سٹاپ تا پاک سیکرٹریٹ بند ہوگی۔فیض آباد کے قریب واقع ٹرانسپورٹ اڈے بھی بند کردئیے گے۔جبکہ ہوٹلوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔