راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کوقتل کردیا،تھانہ آراے بازار کو محمدعثمان نے بتایاکہ ڈھوک سیداں روڈ پر 3منزلہ مکان ہے جہاں پرمیں اپنے والد والدہ کے ساتھ سب سے نچلے پورشن میں رہتاہوں میرے چچا اشفاق بھی ہمارے ساتھ الگ کمرے میں نچلے پورشن میں رہتے ہیں ،جب کہ ایک چچا طاہر اوپر والے پورشن میں رہتے ہیں ،میرے چچا اشفاق کادوسرے چچا طاہر کے ساتھ موبائل چارجر کی وجہ لڑائی جھگڑا ہو گیا۔ اشفاق نے قریب ہی پڑی کلہاڑی اٹھا کر میرے والد کے سر پرماری زخمی ہونے ہم انہیں ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔