محتسب پنجاب کی زیر نگرانی 498طالبعلموں کوٹیلنٹ سکالرشپس کی رقوم مل گئی

January 25, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی ذاتی کاوشوں اور مسلسل نگرانی کی بدولت 35844375 روپے مالیت کے ٹیلنٹ سکالرشپس کی رقوم مختلف اضلاع کے 498 طالبعلموں کو ادا کر دی گئی ہیں۔ان سکالرشپس کی رقوم مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر اور پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب واجب الادا تھیں۔اس حوالے سے ترجمان دفتر محتسب پنجاب نےگزشتہ روز یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ شعبہ کانکنی سے منسلک افراد اور صنعتی کارکنوں کے بچوں کو حصول تعلیم کے لیے ہرسال ٹیلنٹ سکالرشپس دیے جاتے ہیں،تا ہم بعض وجوہات کی بناء پر ان سکالرشپس کی رقوم کو بروقت ادا نہیں کیا جا سکا۔