کورونا پابندیوں کے خلاف امریکہ اور یورپ میں احتجاج

January 26, 2022

لندن(اے ایف پی) امریکا اور یورپ میں کورونا پابندیوں کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ویکسین کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، یورپ میں بھی کورونا ویکسین اور پابندیوں کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا،برسلز میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا،جواب میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔،دوسری جانب فرانس میں ویکسین شدہ افراد کو بار،ریسٹورنٹس اور ٹرینوں میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے۔