سپر لیگ کے دوران کینسر سے آگاہی کے دن منائے جائینگے

January 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیون کے دوران چار فروری کوبچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میںنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پنک ربن ڈے منایا جائے گا۔ کھلاڑی گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہنیں گے۔ اسی طرح 15 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا، جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس روز کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں اسٹمپس کو پنک اور گولڈن ربن ڈے پر قذافی اسٹیڈیم میں اسٹمپس کو گولڈن رنگ میں رنگا جائے گا۔