• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: زیمپا کے چار شکار، بھارت کو دوبارہ شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایڈیلیڈ میں بھارت نے 9 وکٹوں پر 264 رنز بنائے، روہت شرما 73 رنز بنا کر نمایاں ہے، شریاس ایئر نے 61، اکشر پٹیل نے 44رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان شبھمن گل صرف نو رنز اسکور کرسکے۔ کوہلی کو مسلسل دوسرے میچ میں صفر کی خفت اٹھانا پڑی ۔ اسپنر ایڈم زیمپا نے چار ، پیسر زیویئر بارٹلیٹ نے تین وکٹ لیے۔ آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر265 رنز بناکر ہدف حاصل کر لیا۔ میتھیو شارٹ 74 اور کوپر کونولی 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

اسپورٹس سے مزید