ممبئی (جنگ نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لیوس سسٹم کے تحت 53 رنز سے ہرا ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ خراب موسم کے سبب میچ فی اننگز 44 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی کپتان نے ٹاس جیتا ۔ بھارت نے49 اوورز میں پرتیکا راول122، سمرتی مندھانا109 اور جمائمہ روڈرگز کے 76 رنز کی مدد سے تین وکٹ پر 340رنز بنائے ۔ یہ رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ناکام ٹیم کو 325 کا ہدف دیا گیا لیکن وہ 8وکٹ پر 271 رنز بناسکی۔